عدالتی فیصلے سے آئین ، جمہوریت ، اور قانون کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، مصطفی کمال

کراچی (آن لائن) ایم کیو ایم نے مخصوص نشستوں کیس کے فیصلے کو آئین ، جمہوریت ، اور قانون کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا ۔ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوے رہنما ایم کیو ایم مصطفی کما ل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو مانگا ہی نہیں وہ اس کے حق میں دے دیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے آئین ، جمہوریت اور قانون کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستو ں کی فہرست بعد میں جمع کروائی۔ جبکہ جماعت کے سربراہ نے بھی الیکشن لڑا ہی نہیں فیصل۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے نے عوام پر واضع کر دیا کہ جو بھی گالم گلوچ اور بدتہذیبی سے معاشرے کو یرغمال بنائے اسی کو مقبولیت بھی دے دی جاتی ہے ۔ ادارے بھی اسی کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ابہام سے بھرا ہوا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا تماشا 2018سے شروع ہوا۔ جس کا سوشل میڈیا مضبوط ہے، اس کا راج ہے اس کے لیے فیصلے ہیں، آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو پاپولر فیصلہ کہہ سکتے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ سے اس پارٹی سے الیکشن نہیں لڑا، ابھی فیصلہ پی ٹی آئی پر آگیا ہے، جو انہوں نے مانگا ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم بنا رہے تھے، حنیف عباسی کو بند کر رہے تھے، رانا ثنا اللہ کو منشیات میں پکڑ رہے تھے۔

Comments are closed.