دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،عمر ایوب
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بنوں، ضلع خیبر کی تحصیل باڑا اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعات میں تین سیکورٹی اہلکار اور دو مزید افراد کے جاں بحق ہونے پر قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فائرنگ کے مختلف واقعات پر عمر ایوب خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ بنوں میں ایف سی کے دو اہلکار اختر علی اور سلیمان کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے آبائی علاقے میں چھٹیوں پر جارہے تھے ۔
Comments are closed.