عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ‘ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن)عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ‘حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ماہانہ200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سے مستثنٰی قراردیئے گئے ہیں جبکہ باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھے گا۔کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا گیا ۔وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک ہوگیا ۔ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوگیا ۔ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوگیا ۔ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپیاضافے سے41.36روپے ہوگیا ۔ماہانہ501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوگی ۔ماہانہ601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوگیا ۔ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوگیا ۔ٹیکسوں کوملاکرسیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ گئی ۔ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا۔ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔وفاقی حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔نیپرا نے سماعت کے فیصلہ حکومت کو بھجوادیا تھا۔

Comments are closed.