پلان بی اور ہائی برڈ وینیو کی خبروں کی مکمل تردید؛ پاکستان چیمپئینز ٹرافی تمام میچز پاکستان میں کرانے کے موقف سے نہیں ہٹے گا، پی سی بی
لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنے کیلئے ڈٹ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ٹیم کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہا ہے، ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو یا پلان بی کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا بلکہ پورا ایونٹ پاکستان میں ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے اور پی سی بی کا وفد اپنے ٹھوس موقف کیساتھ میٹنگ میں شرکت کرے گا۔بھارت کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک تمام ٹیمیں پاکستان آکر کھیل چکی ہیں، اس لیے بھارت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ یہاں آکر میچز نہ کھیلے۔
قبل ازیں گزشتہ روز خبریں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں کہ بھارت کی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی جس پر آئی سی سی کے اعلیٰ حکام نے بھی پلان بی پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نے تین مقامات کراچی، راولپنڈی اور لاہور میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ پی سی بی مجوزہ شیڈول پہلے ہی آئی سی سی سمیت دیگر ٹیموں کو ارسال کرچکا ہے۔ آیء سی سی کے اجلاس میں پاکستان اپنا موقف زور دار طریقے سے پیش کرے گا ۔ پلان بی رکھنا آئی سی سی کا کام ہے، پاکستان کا کام اپنے موقف کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ بھارت کے سوا چیمپئینز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں، بھارت کا پاکستان نہ آنے کا موقف کمزور ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گااور ماضی کے مقابلے میں پاکستان مستقبل میں سخت موقف اپنائے گا ۔ 2024 میں کسی کیلئے پاکستان سے میچز منتقل کرنا آسان نہیں ہے ۔
Comments are closed.