انتخابی دھاندلی کیخلاف جدوجہد منطقی انجام تک پہنچائیں گے: جے یو آئی
لاہور (آن لائن) امیر جمعیت علما اسلام(ف) سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ انتخابی دھاندلی کیخلاف جدوجہد منطقی انجام تک پہنچائیں گے،2018اور 2024 میں دھاندلی کے ریکار ڈ تو ڑے گئے اور جے یو آئی کے مینڈیٹ پر شب خون مار گیا
،مو جودہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کا کو ئی سیا سی مستقبل نہیں آ رہا ہے پاکستان کا مستقبل اسلامی انقلا ب ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اپنی ماضی کی مختصر مدت کے دورانیے کی عوامی خدمات پر مطمئن ہیں، عوام نے الیکشن میں جے یو آئی کو بھاری مینڈیٹ دیکر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ،یہ الگ بات ہے کہ ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت کی پارلیمانی تاریخ میں ہمارے تمام عہدیدار ہر طرح کی مراعات اور ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر کر تے آرہے ہیں۔
Comments are closed.