پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری روز زبردست تیزی کا رجحان
کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، آج کے ایس ای-100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 26 منٹ پر کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1435 پوائنٹس یا 1.8 فیصد اضافے کے بعد 81 ہزار 379 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 79 ہزار 944 پر بند ہوا تھا۔ای ایف جی ہرمیس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو رضا جعفری نے ب تایا کہ مارکیٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے پر مثبت ردعمل دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ کلی معاشی استحکام اور اصلاحات کے لیے معاون ثابت ہوگا۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بھی انہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے میں مدد ملی۔یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا، جس کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا۔
Comments are closed.