پی ٹی آئی کے برطانیہ میں مظاہرے پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے لگے
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے برطانیہ میں مظاہرے پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے لگے،بانی تحریک انصاف نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں اپنے سپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ قانون کے مطابق دی گئی ان کی سزا کے خلاف احتجاج کیا جائے،میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں حالیہ دنوں میں کچھ اور غیر ملکی شہریوں نے بھی پر تشدد احتجاج کیے ہیں،تحریکِ انصاف کے مظاہروں کے دوران مزید توڑ پھوڑ اور بدامنی کے امکانات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے،برطانوی سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ غیر ملکی سیاسی تنازعات برطانوی سڑکوں تک پہنچ رہے ہیں،یہ مظاہرے مقامی وسائل اور عوامی تحفظ کو متاثر کر رہے ہیں،یہ مظاہرے ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب پاکستان کی سیاسی صورتحال پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث متوقع ہے،ناقدین کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اس طرح کی بحث غیر ارادی طور پر مزید مظاہروں اور بدامنی کی موجب بن سکتی ہے،ساتھ ہی یہ بحث پارلیمانی وقت کے ایسے استعمال پر سوالیہ نشان اٹھا سکتی ہے،میٹروپولیٹن پولیس مظاہروں کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہی ہے لیکن نظم و ضبط برقرار رکھنے میں خلل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.