چیف جسٹس سپریم کورٹ پی ٹی آئی چیئرمین کو بچانے کیلئے اپنے کیرئیر کو داؤ پر لگا ر ہیں ،نواز شریف
لندن( آ ن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو بچانے کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کوداؤ پر لگا رہا ہے،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ توشہ خانہ سے لیکر القادر ٹرسٹ میں اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی ہے لیکن چیف جسٹس عمران خان کو بچانے کیلیے سرگرم ہیں ،فرق دیکھیں اس وقت کے چیف جسٹس نوازشریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے اور آج کے چیف جسٹس عمران کو بچانے پہ لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داوٴ پہ لگا ر ہے ہیں ،کون نہیں جانتا کہ اس کو لانے والا جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھا۔ثاقب نثار ریکارڈ پہ ہیں جو کہتے تھے کہ مریم نواز اور نوازشریف کو ہم نے جیل میں ڈالنا ہے باہر نہیں آنے دینااور ساتھ یہ بھی کہا کہ عمران خان کو لانا ہے یہ ان لوگوں کا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اندر سے گواہیاں آرہی ہیں ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوئی باہر کا آدمی نہیں تھا انہوں نے تمام تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں تھیں نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں، توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں۔ سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔
جسٹس شوکت صدیقی سینئر جج تھے، ان کی گواہی سے بڑا اور کیا ہو سکتا ہے؟ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس نے قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے ۔ امریکا جا کر کہا نواز شریف کے جیل میں کمرے سے پنکھا، اے سی سب کچھ اتروا دوں گا، دھرنوں کے وقت کہتے تھے نواز شریف کے گلے میں رسہ ڈال کر گھسیٹ کر نکالوں گا۔۔
Comments are closed.