پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے، امریکا

واشنگٹن ( آن لائن ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔پاکستان میں جمہوریت مضبوط کرنے اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے کانگریس سے 101 ملین بجٹ کی درخواست کی ہے۔ ایسے پروگرام اس مالی سال اور پچھلے برسوں میں ہوتے رہے ہیں۔غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ احترام جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط کرنے اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے کانگریس سے 101 ملین بجٹ کی درخواست کی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایسے پروگرام اس مالی سال اور پچھلے برسوں میں ہوتے رہے ہیں

Comments are closed.