مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دیدیا
لاہور (آن لائن) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ”ڈائٹ پلان“قرار دے دیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوپہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے، 9مئی کے مجرم کے لئے انٹر مٹنٹ فاسٹنگ ہو رہی ہے
، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے کا ڈائٹ پلان ہی فالو کیا جا سکتا ہے، ملک کو مہنگائی، عوام کو بھوکا کرنے والے کے لئے چار گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے، پچیس کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے 9مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی تنصیبات ، شہدا کی بے حرمتی ، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے ، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا کے مستحق ، چار گھنٹے بھوک ہڑتال کے مستحق نہیں ہیں۔
Comments are closed.