مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا ٹویٹ یہودی لابی اور گولڈ سمتھ پروجیکٹ کو بے نقاب کرگیا

اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا ٹویٹ یہودی لابی اور گولڈ سمتھ پروجیکٹ کو بے نقاب کرگیا ،یہودی لارڈ ڈینیئل ہینن نے لیگی رہنماء کا ٹویٹ گوگل ٹرانسلیٹ کرکے پڑھا تو ہوا آپے سے باہر ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے گزشتہ دنوں کیا ایک ٹویٹ کیا جس میں اس بات پر پردہ اٹھایا ایک سازش سے،پی ٹی آئی رہنماوٴں کی یہودی لابی کے ساتھ میل جول کو کیا بے نقاب یہودی لابی پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے کھل کر سامنے آگئی ہے۔

لارڈ ڈینیئل ہینن ایک یہودی ہیں اور برطانیہ کے ہاوٴس آف لارڈز کے رکن ہیں۔لارڈ ہینن 23 جولائی کو ایک تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں، جس میں پی ٹی آئی کے عہدیداران، بشمول زلفی بخاری اور مہر بانو قریشی شرکت کریں گے۔لگتا ہے اس وقت یہودی لابی کی فنڈنگ فل ٹائم active ہے۔ میں ابھی سے بتا سکتی ہوں کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی ہے اور یہ گولڈ اسمتھ کی حمایت یافتہ یہودی لابی کی عمران خان کو جیل سے باہر نکالنے کی کوششوں کا تسلسل ہوگی۔حنا پرویز بٹ کا ٹویٹ کسی دھماکے سے کم نہ تھا، برطانوی ہاوٴس آف لارڈز کے رکن لارڈ ڈینیل ہینن نے ٹویٹ کو کیا گوگل ٹرانسلیٹ تو ہوا آپے سے باہر ہوگیا لارڈ ڈینیل ہینن نے کہ تصدیق حنا پرویز بٹ کے ٹویٹ کی کہا پاکستانی ایم پی کا ٹویٹ ہے جس کا تعلق حکمران جماعت سے ہے ،اس نے ٹویٹ میں جوکہا اس سے فرق نہیں پڑتا ،میرے آئرش اور یہودی ہونے سے متعلق لیکن جو کچھ وہاں ہورہا ہے ہم وہ جان رہے ہیں اور اس پر تشویش ہے یہ تھا برٹش ایم پی کا اقرار،جو آڈیو لیک کی صورت میں سامنے آیا۔لیگی رہنماء نے اس آڈیو کے ساتھ ٹویٹ کیا اور کہا کہ میں نے یہودی لابی کے زیر اہتمام اس ایونٹ کو بے نقاب کیا تو اس ایونٹ کے یہودی منتظمین کو اتنی تکلیف پہنچی کہ میری ٹویٹ کا گوگل ترجمہ کر کے اس ٹویٹ کو پڑھا گیا۔ جب جب پاکستان کے خلاف سازش ہو گی، میں اسے ایکسپوز کرتی رہوں گی۔ مرچیں لگتی ہیں تو لگتی رہیں۔حنا پرویز بٹ کا ٹویٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی کئی سازشوں کو بے نقاب کرگیا ہے،اب ضرورت اس بات کی ہے کہ بطور قوم ہم ان سازشوں کا ملکر مقابلہ کریں اور صرف اور صرف اس ملک کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ہر سازش کو ناکام بنائیں۔

Comments are closed.