حکومت کو عوام کو ریلیف دینا ہو گا ، اسکے بغیر دھرنا ختم نہیں ہو گا، امیرجماعت اسلامی

راولپنڈی (آن لائن) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے آج (اتوار کو ) مری روڈ پر تاریخی جلسے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان کو انارکی کے لیے نہیں چھوڑ سکتے، پرامن احتجاج کریں گے،حکومت کو عوام کو ریلیف دینا ہو گا ، عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہو گا۔ گرفتار کار کنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آج مری روڈ پر تاریخی جلسہ کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مذاکرات کے لیے ان کانام دیا جوملک میں موجود ہی نہیں۔ حکومت سنجیدہ ہے تو عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہمارے مطالبات جائز ہیں تاجر اور صنعتکاروں نے بتایاکہ اب فیکٹری چلانے کی ہمت نہیں۔ پاکستان کو انارکی کے لیے نہیں چھوڑ سکتے، پرامن احتجاج کریں گے۔ چاہتے تو ڈی چوک جاسکتے تھے ۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے دھرنے کو مختلف دھرنوں میں تبدیل کیا۔ عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہو گا ۔ ایسا ہر گز نہ سوچیں کہ 4 دن کے لیے دھرنا دیں گے۔

روز دھرنے میں بیٹھ کر حکمت عملی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا ۔ اس وقت بھی پنجاب میں 250سے زائد کارکنان گرفتار ہیں۔ گرفتار کارکنان کی فوری رہائی کامطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت فسطائیت کامظاہرہ کررہی ہے۔ حکومت کے غیر مناسب رویئے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا دھرنے کارخ کسی طرف بھی موڑنے کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی طر ف سے کہاگیا کہ ہم بات کرنا چاہتے ہیں۔ حکمران کمیٹی کااعلان کریں پھر ہم اپنا بتائیں گے۔ ہم کروڑوں لوگوں کامقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ملک میں مایوسی ہے۔ ہم اس مایوسی کو دور کر کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور روشن مستقبل دینا چاہتے ہیں ۔ آئی پی پیز کو لگام ڈالنا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ آئی پی پیز ہمارا خون نچوڑرہی ہے۔ آئی پی پیز مالکان ہر حکومت میں شامل رہے۔ بہت سے آئی پی پیز ایسی ہیں جن کی مدت مکمل ہوگئی،مگر جاری ہیں۔ جن آئی پی پیز کے معاہدے مکمل ہوگئے انہیں ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی کے جو نام سامنے آئے ان پر تحفظات ہیں ۔ مطالبات کے پورے ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ہمارا دھرنا تاریخی انقلاب لے کرآئے گا۔ عوام پریشان ہے،ہم بجلی کی قیمت کم کرانا چاہتے ہیں۔ ہم نمائشی اقدامات کے تحت واپس نہیں جائیں گے۔

Comments are closed.