وقار یونس نے نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور (آن لائن) سابق کپتان وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز کے عہدے پر کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ معاملات وقاریونس کوسونپے ہیں جس کے بعد سابق کپتان نے پہلے اسائنمنٹ کے طور پر بنگلادیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاریونس ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کیساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وقاریونس بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز تمام کرکٹ امور کے ذمے دار ہیں ، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

Comments are closed.