چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات نہ کرینے کا فیصلہ
اسلام آباد ( آن لائن ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نہ ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس ختم ہو گیا۔اجلاس میں ممبران و سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک تھے، اجلاس میں صدر کے دعوت نامے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں الیکشن کی تاریخ بارے آئینی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قانونی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر کو صدرِ مملکت سے مشاورت نہ کرنے کی تجویز دی۔ قانونی ٹیم نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کے شیڈول پر صدر سے مشاورت کی ضرورت نہیں۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔آرٹیکل 51 کے تحت حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے
Comments are closed.