اسلام آباد(آن لائن) جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر چاروں صوبائی دارلحکومتوں سمیت اہم مقامات پر دھرنے دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے لیاقت باغ راولپنڈی کے مقام پر جاری دھرنے کو مذید فعال کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے بجلی بلوں میں ریلیف سمیت آئی پی پیز اور دیگر مطالبات کے تسلیم نہ ہونے کی صورت میں معاملہ یوم آزادی تک لے جانے کا پلان بنالیا ہے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا دھرنے کے پلان سی اوراگلی حکمت عملی سے متعلق جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی امراء جماعت اسلامی سمیت تمام قیادت نے شرکت کی اجلاس میں جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کے 14 اگست تک کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اورآج سے کراچی میں جماعت اسلامی دھرنا دے گی جس کے چند روز بعد پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں دھرنے دئیے جائیں گے ذرائع کے مطابق تمام صوبائی ہیڈ کوآرٹرز کے بعد ڈویژنل سطح پر احتجاج شروع کیا جائیگا۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.