احتجاج اور نفرت کی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،وزیراطلاعات

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر تیز ی سے کام کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام کو جلد ملنا شروع ہوجائیں گے‘ احتجاج اور نفرت کی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جماعت اسلامی اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرے‘ بگڑا بچہ ایک بار پھر مذاکرات کی دہائی دے رہا ہے مگر مذاکرات کی دعوت میں بھی کوئی ایجنڈا ہے۔ جمعرات کے روز ایم کیو ایم کے رہنما مصفطی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہاکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے اور اس ملاقات میں بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے ہیں انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے اس معاملہ پر آواز اٹھائی انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں مثبت کردار رہا ہے وزیر اطلاعات نے کہاکہ بجلی کا معاملہ پوری قوم کا معاملہ ہے2013 میں جب ہماری حکومت آئی تھی تو ہم نے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اس وقت پنجاب اور وفاق کی حکومتوں نے سستے ترین بجلی کے پلانٹس لگائے تھے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں وزیراعظم نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کیا جس کے بعد اسٹیٹ اون انٹرپرائزز کے ایکٹ میں ترمیم کی گئی

اس ترمیم کے ذریعے ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ ڈسکوز کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے او تمام ڈسکوز میں پروفیشنلز اور اہل افراد کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن وقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو تین ماہ کے لئے 50 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے اوریہ رقم پی ایس ڈی پی کے بجٹ میں کٹوتی کر کے سبسڈی کی مد میں دی گئی تاکہ موسم گرما میں عوام کے بجلی کے بل کم آئیں انہوں نے کہاکہ اوور بلنگ کے معاملات کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے حوالے سے بھی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز سیاسی مسئلہ نہیں ہے آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پے منٹ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت چل رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہر شخص چاہتا ہے کہ بجلی سستی ہو موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر اس لئے کاربند ہے تا کہ فسکل اسپیس پیدا کی جائے اور بجلی سستی ہوسکے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے اکابرین نے اس قومی نوعیت کے معاملے کو اجاگر کیا۔ حکومت کی تمام اتحادیوں کا مشترکہ فرض ہے کہ وہ اپنی رائے دیں انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور ملکی مسائل پر سیاست برائے سیاست کا طریقہ کار کبھی نہیں اپنا یا ہے انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز اور بجلی کے بحران کے مسئلہ پر ہم نے کبھی کسی پر الزام نہیں لگایا ہے پاکستان کے مسائل کو کھلی آنکھوں سے دیکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے گذر رہا ہے اور متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ مسائل کے حل پر بات کی ہے

انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز ملکی معیشت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں آج ملک کی معاشی صورتحال میں یہ ثابت ہو رہا ہے کہ آئی پی پیز کا سٹرکچر مزید نہیں چل سکتا، اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ بجلی کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم اور ان کی ٹیم جس طریقے سے کام کر رہی ہے، مجھے امید ہے عوام کو ریلیف ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں بعدازاں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے اور فائلرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ بند کیا یہ محکمہ کرپشن کا گڑھ تھا اسے جب بند کیا گیا تو اس سے سالانہ کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی انہوں نے کہاکہ پی ڈبلیو ڈی مافیا پر آج تک کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے جرات مندی سے پی ڈبلیو ڈی کے محکمے کو بند کیا یہ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کا ہی حصہ ہے انہوں نے کہاکہ رائٹ سائزنگ اور ڈا?ن سائزنگ کے حوالے سے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ چین کا وفد پاکستان کے دورہ پر موجود ہے معاشی اصلاحات پر کام جاری ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ان اصلاحات پر عمل درآمد کیا جائے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس کے بعد نفرت اور تشدد کی سیاست کے زریعے ملک کو شدید نقصان پہنچایا گیا انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے ہم ڈیفالٹ کی صورتحال سے بہتری کی جانب جارہے ہیں ہماری برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی اصلاحات پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ احتجاج اس کا حل نہیں ہے جماعت اسلامی کے رہنما?ں سے بات چیت جاری ہے حکومت اس پر کام کر رہی ہے میری درخواست ہے کہ جماعت اسلامی اپنا احتجاج ختم کرے انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے زریعے جس طرح پی ٹی آئی کو ریلیف دیا گیا ہے ہم نے اس حوالے سے نظرثانی کی پٹیشن دائر کی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے بھی قانون سازی شروع کی ہے اور کمیٹی میں اس پر بحث ہوگی انہوں نے کہاکہ بگڑا ہوا بچہ جو کل تک نہیں چھوڑوں گا کی رٹ لگا رہا تھا آج کہہ رہا ہے کہ مجھ سے بات کروانہوں نے کہاکہ یہ بات کرنا بھی کسی سازش کا شاخسانہ ہے۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.