اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے یہ حکم جمعہ کوسماعت کے بعد جاری کیاہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔شبلی فراز کی بیرون ملک جانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 4ایف آئی آرز ہیں، سب میں ضمانت پر ہیں،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیاکہ اب کیا گراؤنڈ ہے،سرکاری وکیل نے کہاکہ جو عدالت حکم کرے گی، ہم عمل کریں گے،عدالت نے شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

Comments are closed.