پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے چیف الیکشن کمشنر اورممبران کیخلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوا دی
اسلام آباد (آن لائن)پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف احمد خان بچھر نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوائی ہے اپوزیشن لیڈر نیاظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوائی ہے ، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے خلاف شکایت 430 صفحات پر مشتمل ہے۔انہوں نے شکایت میں موٴقف اپنایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں
، عام انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی لگائے گے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ 27 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف نے بطور جماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کے دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا تھا۔
Comments are closed.