سابق ایم این اے علی وزیر 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد:انسداد دِہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے سابق ایم این اے علی وزیر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب علی وزیر کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا تھا، پولیس نے علی وزیر کو گزشتہ روز پمز ہسپتال سے گرفتار کیا تھا۔علی وزیر کو آج انسداددِہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے دی۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علی وزیر نے پولیس اہلکار سے گن چھینی اور ایک اہلکار کی شرٹ پھاڑ دی
، علی وزیر کو امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے پولیس اہلکار سے استفسار کیا کہ علی وزیر گاڑی میں منشیات رکھ کرجا رہے تھے؟ اس پر پولیس اہلکار نے جواب میں بتایا کہ سوال تھانہ کراچی کمپنی کے معاملے سے متعلق ہے، میں تھانہ کوہسار کے معاملے میں ہوں۔دوسری جانب علی وزیر نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ موٹرسائیکل سوار زحمی ہوئے، میں نے کہا اسپتال لے جاتا ہوں، مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا، میں بھی حلف دوں گا، ایس ایچ او بھی حلف دیں۔بعد ازاں انسداددِہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کو 8 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
Comments are closed.