پاکستان سپر لیگ بہترین ٹورنامنٹ ہے ، حصہ بننے پر خوشی ہوگی، ٹم ساؤتھی

برمنگھم( آن لائن ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر ٹم ساوٴتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں، مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہو گی۔ کیوی فاسٹ بالر ٹم ساوٴتھی نے کہا کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بہت سی خوشگوار یادیں ہیں۔ٹم ساوٴتھی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے، پاکستان میں فاسٹ بالرز کے لیے بالنگ کنڈیشنز خاصی سخت ہیں۔انہوں نے کہا کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینیکس کی نمائندگی پر خوشی ہے، ٹی 20 کی طرح دی ہنڈرڈ فارمیٹ بھی زیادہ بالرز فرینڈلی نہیں ہے۔

Comments are closed.