آئی ایم ایف سے قرض لینے میں پیپلزپارٹی کا پہلا،ن لیگ کا دوسرا،پی ٹی آئی کا تیسرا نمبر

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی اّئی ایم ایف سے قرض لینے میں سب سے اّگے رہی‘2008 سے 2013 تک 5 ارب 23 کروڑ ایس ڈی آر سے زائد قرض لیا گیا۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔۔ دستیاب دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 2008 سے 2013 تک آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا۔پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کو 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا۔دستاویزات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف سے زیادہ قرض لیا۔مسلم لیگ ن نے 2013 سے 2018 تک 4 ارب 39 کروڑ ایس ڈی آر قرض لیا۔5 سالوں میں لی جانے والی یہ رقم 6 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔دستاویزات کے مطابق 2013 سے 2018 کے دوران 4 ارب سے زائد ایس ڈی آر قرض واپس کیا گیا۔5 سالوں کے دوران واپس کیا گیا قرض 5 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے۔دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن نے 5 سالوں میں 31 کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا۔پی ٹی آئی حکومت نے 4 ارب 5 کروڑ سے زائد ایس ڈی آ?ر قرض لیا گیا۔2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض تقریبا 6 ارب ڈالر بنتا ہے۔تحریک انصاف حکومت نے 2 ارب 72 کروڑ ایس ڈی آر قرض واپس کیا ۔دستاویزات کے مطابق امریکی کرنسی میں واپس کیا گیا یہ قرض 4 ارب 2 کروڑ ڈالر بنتا ہے۔2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف کو79 کروڑ 11 لاکھ ڈالرسود ادا کیا گیا۔

Comments are closed.