لطیف کھوسہ اسلام آباد ہا ئیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

اسلام آباد (آن لائن)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہا ئیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے جنہیں چالیس منٹ بعد ریسکیو عملے نے لفٹ کا دروازہ کھول کر باہر نکالا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں گنجائش سے زائد افراد کے باعث خراب ہوگئی جسکی وجہ سے لطیف کھوسہ سمیت انیس افراد چالیس منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے ۔ جسکے بعد ریسکیو عملے نے لفٹ کا دروازہ توڑ کر انھیں باہر نکالا ۔ لفٹ سے باہر آنے پر لطیف کھوسہ کی حالت کافی خراب تھی وہ پسینے میں شرابور اور سانس پھولی ہوئی تھی

Comments are closed.