الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیخلاف نظر ثانی دائر کردی

اسلام آباد ( آن لائن) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی دائر کردی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے 12 جولائی فیصلہ پر نظر ثانی کی استدعا کی ہے۔بدھ کو سنی اتحاد کونسل سمیت دیگرکوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ انصاف کے تقاضوں کیلئے سپریم کورٹ 12 جولائی فیصلہ پر غور کرکے نظر ثانی کرے۔ سپریم کورٹ 12 جولائی کا مخصوص نشستوں کا فیصلہ واپس لے ،الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔الیکشن کمیشن نے کسی قانونی و عدالتی فیصلہ کی غلط تشریح نہیں کی۔

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلہ پر من و عن عمل کیا۔سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے آئین آرٹیکل 218 میں مداخلت نہیں کر سکتی۔حتی کہ آئین کی غلط تشریح پر معاملہ آئینی ادارے کو ریمانڈ کیا جانا چاہیے۔الیکشن کمیشن 39 ارکان کی حد تک فیصلہ پر عمل کر دیا ہے۔عدالتی فیصلہ پر نظرثانی دائر کرنا آئینی حق ہے۔نظر ثانی اپیل میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی ٹی ائی کے اراکین کو باقاعدہ تسلیم کر لیا ہے اور ان کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کے تمام نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیئے ہیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے اختلافی فیصلہ جاری کیا ہے اس کا بھی جائزہ لیا جائے اور اس کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائے۔

Comments are closed.