پیرس اولمپکس میں شریک ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے دعا کریں‘بابراعظم کی اپیل

پیرس(آن لائن)پیرس اولمپکس؛ پاکستان کی میڈل کی امید ارشد ندیم کیلئے بابراعظم کا پیغام سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے سب سے ارشد ندیم کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پیرس اولمپکس میں شریک جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو خصوصی پیغام بھیج دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیولین اسٹار کی حمایت کی اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پیرس اولمپکس میں شریک ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے دعا کریں۔ارشد ندیم اولمپکس کھیلوں کے دوران پاکستان کی میڈل لانے کی واحد امید ہیں، اس سے قبل دیگر اولمپئینز پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئے تھے۔دوسری جانب جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم نے گزشتہ دنوں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Comments are closed.