دورہ پاکستان؛ شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ڈھاکہ (آن لائن)پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلادیشی بورڈ حکام آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غیر یقینی کا شکار ہوگئے۔بنگلادیشی آل راؤنڈر اِن دنوں گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا میں شریک ہیں تاہم وہ دورہ پاکستان کیلئے دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں البتہ بھارت کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔شکیب الحسن کی پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شمولیت یقینی تھی تاہم بنگلادیش میں حالیہ صورتحال تبدیل ہونے کے بعد وہ ممبر پارلیمنٹ کی سیٹ کھع چکے ہیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ انکی اپنے وطن واپسی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

بنگلادیش بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ شکیب الحسن دورہ پاکستان میں اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں، سلیکٹرز ملک میں جاری بدامنی کی وجہ سے آل راؤنڈر سے رابطہ نہیں کرسکے۔پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کپتان نجم الحسین شانتو اور ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا سے مشاورت کریں گے۔دوسری جانب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سیریز کیلئے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے تاہم شکیب اور تسکین احمد کے حوالے سے کچھ تحفظات ہین۔دریں اثناء کرکٹ آپریشنز انچارج شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ شکیب کی شمولیت کا انحصار انکی دستیابی اور سیریز کیلئے انتخاب پر ہوگا۔

Comments are closed.