مشکل حالات میں ہم عوام کا اعتماد بحال کرینگے ، مولانا فضل الرحمان
مردان(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہم عوام کا اعتماد بحال کرینگے ، شہباز شریف نے کہا تھا ملکی معیشت کو ٹھیک کروں گا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اور ناکام رہے ہیں ہم نے پاکستان کو اپنا گھرسمجھا، امریکا اور مغرب کے ارادے پاکستان کیلئے ٹھیک نہیں، وزیراعظم چین سے ناکام واپس لوٹے،چین نے کہا پاکستان میں معاشی طور پر بھی استحکام نہیں، معیشت اس حد تک گرچکی ہے آنیوالی حکومت اس کو اٹھا نہیں سکتی۔ مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی حالت اچھی نہیں، شہباز شریف نے کہا تھا ملکی معیشت کو ٹھیک کروں گا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اور ناکام رہے ہیں۔ معیشت اس حد تک گرچکی ہے آنیوالی حکومت اس کو اٹھا نہیں سکتی اگر امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔مولانا فضل الرحمان کے مطابق چین نے بھی کہا کہ پہلے اپنے حالات ٹھیک کرو، میں نے وزیراعظم کو کہا آپ چین گئے لیکن کامیاب ہو کر واپس نہیں آئے
، پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کو ہم نے خوش آمدید کہا، چین نے کہا پاکستان میں معاشی طور پر بھی استحکام نہیں ان حالات میں ہم نے ملک کو بچانا ہے، جمعیت علمائے اسلام عوام کا اعتماد بحال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اپنا گھرسمجھا، پاکستان کو خوشحال رکھا لیکن امریکا اورمغرب دنیا میں نئی جغرافیائی تقسیم پیدا کررہا ہے، امریکا اور مغرب کے ارادے پاکستان کیلئے ٹھیک نہیں۔ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھائیں گے تو پھر ملک کو نقصان پہنچایا جائے گا، ملک میں استحکام بہت ضروری ہے ورنہ پھرعدم استحکام کا دور آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جان بوجھ کر گندم کا بحران پیدا کیاگیا غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی جس سے کسانوں کو بھی ناقابل تلافی نقصاناٹھانا پڑا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جج، سیاستدان اور دیگر ادارے اگر قادیانیوں کیلئے نرم گوشہ رکھیں گے تو معاف نہیں کرینگے جبکہ مدارس کا تحفظ کرینگے اور مدارس کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کیخلاف جہاد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ایسے عناصر پیدا کئے گئیجو پاکستان کی ترقی کا راستہ روکیں، ملک کی معاشی صورتحال کا دارومدار کاشتکار اور کسانوں کے ساتھ وابستہ ہے ملک دشمن عناصر کی ایک طبقہ حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ملک کی معشیت زمین بوس ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام، امن و امان صورتحال ابتر اور بے روزگاری زیادہ ہے، ہم بندوق نہیں اٹھائیں گے گے کیونکہ سیاسی جدوجہد پر یقین ر کھتے ہیں، دھاندلی کے ذریعے اسمبلی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے۔
Comments are closed.