نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات
اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے ۔چیف آف ائیر سٹاف نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں چیف آف ائیر سٹاف نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی۔
Comments are closed.