کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا بھر کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرم
نیو یارک ( آن لائن) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ عالمی برداری ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف کارروائی کرے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، جس کی وجہ سے دہشت گرد کارروائیاں پورے خطے میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی پر قابو پائے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات کبھی بھی معمول پر نہیں آسکیں گے۔
Comments are closed.