مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری بین الاقومی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے‘خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ کے مہاجر کیمپ پر وحشیانہ بمباری اسرائیل کی سفاکی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایک بیان میں خورشید احمد شاہ نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی بربریت سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری بین الاقومی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کو مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کا حساب دینا ہوگا۔

Comments are closed.