پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا کہ ایک اناڑی کو مسلط کردیاگیا‘احسن اقبال
لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا کہ چند ججوں اور جرنیلوں نے ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کردیا۔احسن اقبال نے ایکسپو سنٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کے شعبے سے اربوں ڈالر کی برآمدات سے اپنے وسائل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں بہت گنجائش ہے، پاکستان نے اگر آگے بڑھنا ہے تو برآمدات میں اضافہ کرنا پڑے گا، ہمیں ایسے چلنا ہے جیسے ارشد ندیم نے پاکستان کے پرچم کو بلند کیا ہے، ارشد ندیم سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ارشد ندیم گولڈ میڈل جیت سکتا ہے تو وسائل سے مالا مال اس ملک کو ترقی کا گولڈ میڈل کیوں نہیں جتواسکتے
، کل رات ارشد ندیم کے والد نے بتایا کہ میں نے رزق حلال سے اپنے بچوں کو پالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت کچھ ہوچکا، دھرنے اور لانگ مارچ، عدالتوں کے فیصلوں نے ہمیں مشکل میں ڈالا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا کہ چند ججوں اور جرنیلوں نے ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کردیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے محنت اور لگن سے تمغہ جیتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا، مختلف صوبوں سے تاجروں کو نمائندگی کا موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے، قوم کو اس بحران سے نکالیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو مسلط کیا۔
Comments are closed.