مرضی کے فیصلوں کیلئے حکومت عدلیہ کو دبارہی ہے، عمر ایوب

سرگودھا (آن لائن) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلوں کے لیے حکومت عدلیہ کو دبارہی ہے۔فارم 47 کے پیداوار حکمرانوں سے معاملات نہیں چلائے جا رہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت فارم سینتالیس کی بنیاد پر عوام پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے، مہنگائی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھے گی، حکومت عدلیہ کو دبانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لیے جاسکیں، کرپٹ ترین حکومت ہے ن لیگ ہر ممکن ہمارے لوگوں کو دبانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا فارم 47 کے پیداوار حکمرانوں سے معاملات نہیں چلائے جا رہے، عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے عوام مہنگائی کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہیں۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ سندھ کے حالات ابتر ہیں جہاں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے۔

Comments are closed.