سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کو فوجی تحویل میں لیا گیا، کورٹ مارشل کا کارروائی کا آغاز کر دیاگیا
اسلام آباد(آن لائن )سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کو فوجی تحویل میں لیا گیا اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری میں پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف کیے گئے ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے کی تھی۔ جس کے نتیجہ میں پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.