پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور‘گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،صنم جاوید اپنے وکیل احدکھوکھرکے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میانوالی میں مقدمہ ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے،ومتعلقہ عدالت پیش ہوناچاہتے،حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے ایک ہفتہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے پولیس کو گرفتار نہ کرنے اورصنم جاوید کو ایک ہفتہ میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا۔
Comments are closed.