امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکہ ،پاکستان سمیت پوری دنیا میں رہنے والی پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی ہے، امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے دلی نیک تمناوٴں کا اظہار کرتا ہوں،اپنے مبارکباد کے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔میری طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد ہو۔جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے۔

امریکی وزیر خارجہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو وسعت دیتے ہوئے اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کیلئے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دیں گے۔دریں اثناء پاکستان کے78ویں یوم آزادی پر امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں امریکی سینیٹر نے کہا میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔ پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونے پر خوشی ہے۔77 سال میں امریکا اور پاکستان کے عوام نیدوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے۔امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں امریکا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں میرے لئے یوم آزادی کی خوشیوں میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔

Comments are closed.