پاکستان کو باہر کے نہیں اپنے اندر کے دشمن سے خطرہ ہے،محمود خان اچکزئی
اسلام آباد(آن لائن )اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ ا?ئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو باہر کے نہیں اپنے اندر کے دشمن سے خطرہ ہے۔ 14 اگست کے حوالے سے کانفرنس بلائی جانی تھی، تمام رہنما مختلف شہروں میں مصروف ہیں اس لیے کانفرنس نہ ہوسکی۔
اسلام اباد میں علامہ راجا ناصر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ انسانی زندگی میں سب سے بڑی نعمت آزادی ہے، ہم حق حکمرانی چاہتے ہیں لیکن یہ حق نیچے تک لوگوں کو نہیں دیا گیا۔ سوال یہ کہ انگریزوں کو نکالنے کی کیوں کوشش کی گئی؟ حکمرانی کا مطلب اگر سڑکیں نالیاں بنانا ہیں تو انگریز بہت اچھا کام کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرون ملک سے خطرہ نہیں بلکہ اپنے اندر دشمن ہیں، ہمارے اندر ہی لوگ ہیں جو پاکستان کو نوچ رہے ہیں
۔محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، آئین اور پارلیمنٹ ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔ سندھ کی جماعتیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر بھی کرپشن ہوگئی ہے، پارٹیوں میں بھی چندے کے نام پر پیسے دیے جاتے ہیں، پوچھتا ہوں کیا 700 روپے دیہاڑی میں مزدور گھر چلا سکتا ہے؟اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی حقیقی ا?زادی کے تصور سے محروم ہے، پاکستان میں ا?ئین و قانون کی حکمرانی کیلیے کاوشیں ضروری ہیں۔
Comments are closed.