اتفاق اور اتحاد کی بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں:علی امین گنڈاپور

پشاور (آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہیکہ اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ عوام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔ پشاور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں پورے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کے وجود کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا،ہمارے آباوٴ اجداد نے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں، ہم عوام کے ووٹ سے آئے ہیں اور پیسہ عوام پر ہی لگانا ہے، ہم نے مل کر ملک کی خدمت کرنی ہے،

اور عوام کا پیسہ عوام پر لگانا ہے، مجھے خصوصی طورپر نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں آپ نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے، نوجوانوں کو پیغام ہے کہ ایمانداری سے کام کرنا ہے، معاشرے میں دھوکا فریب کام چوری زیادہ ہے، ہر بندہ اپنا فرض ادا کرئے تو مسائل ختم ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک عظیم قوم ہے، ہم نے متحد ہو کر اپنا اپنا کردار اداکرنا ہے اور پاکستان کو مل کرایک عظیم ملک بناناہے۔

Comments are closed.