نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثا ثہ ہیں ، آگے آنا ہوگا،مصدق ملک
اسلام آباد (آن لائن) و زیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثا ثہ ہیں ۔ ملکی ترقی کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا ۔ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا پینسٹھ فیصد حصہ نو جوانوں پر مشتمل ہے جو کہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ قوم کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ترقی اور بہترین مستقبل کے لئے نوجوانوں کو اپنے دل کی آواز بروقت سن کر اہم فیصلے کرنے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج آپ محنت کو اپنا وطیرہ بنا کر اپنی زندگی کے بہترین فیصلے کریں گے تو کل آپ بھی یہاں میری جگہ کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو ایمانداری کا مشورہ دیتے ہوے کہا کہ انسان جب اس دنیا سے جاتا ہے تو بالکل خالی ہاتھ ہوتا ہے صرف اس کا اعمال نامہ ساتھ ہوتا ہے جو اس کی دائمی زندگی کے لئے اس کے کام آتا ہے اس لئے آپ اپنے کردار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی بہتری کے لئے تمام تر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
Comments are closed.