اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے لاہور کے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزم حماد نذیر کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیاہے دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ ملزم کی موجودگی کے کیا شواہد پیش کئے گئے ہیں؟وکیل ملزم نے کہاکہ کوئی سی سی ٹی وی پیش نہیں کی گئی نہ شواہد موجود ہیں۔وکیل نے یہ جواب بدھ کے روز دیاہے سپریم کورٹ میں لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں نامزدملزم حماد نذیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟
وکیل درخواستگزار نے کہاکہ ملزم پر پولیس کانسٹیبل کو ڈنڈا مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے ،میڈیکل رپورٹ کے مطابق اہلکار کو ہجوم نے پتھر مار کر زخمی کیا تھا،جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ملزم موقع پر موجود تھا؟وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم دکاندار ہے، موقع پر موجود نہیں تھا، جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ملزم کی موجودگی کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے؟جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ ملزم کی موجودگی کے کیا شواہد پیش کئے گئے ہیں؟وکیل ملزم نے کہاکہ کوئی سی سی ٹی وی پیش نہیں کی گئی نہ شواہد موجود ہیں، سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.