ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 32 زائرین جاں بحق

تہران (آن لائن)لاڑکانہ سے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 32 زائرین جاں بحق ہو گئے۔لاڑکانہ سے سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی، جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہو گئے۔حادثے میں 32 زائرین جاں بحق اور 30 زائرین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔زائرین کی دوسری بس گوادر ایران سرحدی پٹی کے علاقے رمدان میں ہے جو ایرانی شہر یزد میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس سے چند گھنٹوں کی مسافت پر ہے۔

ادھرتہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے والی بس میں 51 مسافر سوار تھے۔ بس کردیا تہران سے 700 کلو میٹر دور یزد میں پیش آیا، یزد بس حادثے کی وجہ بس کا اور سپیڈ کر کے بریک فیل ہونا تھا، اوور سپیڈنگ کی وجہ بس ایک سکول کی دیوار سے ٹکرائی، یزد حادثے میں 28 پاکستانی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، 23 پاکستانی زخمی ہیں۔ مدثر ٹیپونے بتایا کہ متعد زخمیوں کی حالت نازک ہے، پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرکے ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔ہم ایرانی وزارت خارجہ کے حکام اور یزد کی مقامی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، زخمیوں کی ہرممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتی حکام کو زخمیوں کی مدد کے لئے تہران سے روانہ کردیا گیا۔

Comments are closed.