بانی پی ٹی آئی کون ہیں جو بتائیں کہ جنرل فیض کا اوپن ٹرائل ہو گا یا نہیں؟

اسلام آباد (آن لائن) بانی پیٰ ٹی آئی کے جنرل فیض کے اوپن ٹرائل کے بیان پر سیکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیدیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کون ہیں جو بتائیں کہ جنرل فیض کا اوپن ٹرائل ہو گا یا نہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اگربانی چیئرمین کا ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا تاکہ پوری دنیا کے پتہ چلے کہ بانی پی ٹی آئی کیا کرتے اور کرواتے رہے ہیں ۔

Comments are closed.