عوام دو ماہ صبر کریں پھر ریلیف ہی ریلیف ملے گا ، عون چوہدری
اسلام آباد ( آن لائن )رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے کہا ہے کہ دو ماہ کے بعد عوام کے لیے ریلیف ہی ریلیف ہو گا۔عون چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک ہیں، ملک میں سیاسی استحکام سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے، ملک کے معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے، سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ اور انتشار کی سیاست کا اب پاکستا ن میں کوئی مستقبل نہیں، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، سب سے پہلے پاکستان میں میں استحکام کے لیے سوچنا چاہیے۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے نوجوان کو اہم پیغام دیا کہ آزاد ریاست بہت بڑی نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے عوام کو جَلد خوشخبری ملے گی۔
Comments are closed.