آن لائن اور روزنامہ جناح کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کے بڑے بھائی محمد جمیل بیگ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

اسلام آباد(آن لائن)بین الاقوامی خبررساں ادارے ”آن لائن نیوز انٹرنیشنل“ اور روزنامہ جناح کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کے بڑے بھائی محمد جمیل بیگ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ ایف ایٹ میں کی گئی جس میں ارکان پارلیمنٹ،وکلا، اعلیٰ فوجی و سول افسران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور محسن جمیل بیگ سے فرداً فرداً تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹرلطیف کھوسہ،رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی،راجہ حنیف،فیاض چوہان،سردار نسیم، ضیاء اللہ شاہ ،فیصل سخی ببٹ،سینئر موجودہ و سابق اعلیٰ انتظامی و پولیس افسران،مختلف ٹی وی چینلز کے اینکرز، سینئر صحافیوں حاجی نواز رضا، رانا طاہرمحمود،صدیق ساجد ، زکریا چوہدری،فرحان یونس، اخترصدیقی، طیب بلوچ،سمیع ابراہیم ودیگر بھی موجود تھے ۔

رسم قل میں شریک تمام احباب نے محسن جمیل بیگ سے ان کے بھائی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔تقریب میں شریک تمام احباب تلاوت و ذکر الٰہی میں مصروف رہے اور ختم کے موقع پر محمد جمیل بیگ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی طویل دعا کی گئی ۔

Comments are closed.