وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار‘دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شدت پسندی کے خاتمے کے لئے ضرورت پڑنے پر درکار اضافی فنڈز کی بھی منظوری دیدی ہے ۔وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے اورریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کیلئے ایک ارب 951 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔وفاقی کابینہ نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی شرطیہ برآمد کی منظوری دے دی

،وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی ، ذرائع کے مطابق کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کے لئے ایک ارب 951 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ۔وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔زرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شدت پسندی کے خاتمے کے لئے ضرورت پڑنے پر درکار اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کی سمری پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کے امور پر بریفنگ دی گئی ۔

کابینہ نے بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم کا بھی جا ئزہ لیا گیا ۔حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی پہلے مرحلے کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں ۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی ۔وفاقی کابینہ میں ایل ڈی آئی کی پی ٹی اے کو واجب الادا رقم کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا ۔پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Comments are closed.