چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اومان
راولپنڈی (آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اومان کے دورہ کے دوران نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور سمیت اومانی افواج کے سربراہوں اور چیئرمین سٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس اکیڈمی سے ملاقاتیں کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اومان کے نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور سید شہاب بن طارق بن تیمور ال سعید سے ملاقات کی، انہوں نے شاہی امور کے وزیر جنرل سلطان بن محمد اور چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل عبد اللہ بن خامس الرئیسی سمیت اومانی افواج کے سربراہوں اور چیئرمین سٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس اکیڈمی سے بھی ملاقاتیں کیں
، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون بشمول تربیت، سلامتی، انسداد دہشت گردی، دفاعی صنعت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک اومان عسکری قیادت کی جانب سے فوجی سطح پر دو طرفہ تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، اومانی عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔
Comments are closed.