لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں‘پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں وزیر اعظم شہبازشریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے
، نواز شریف کا دوران اجلاس مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کوبجلی کے بھاری بلز سے نجات دلائیگی۔نواز شریف نے اپنی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے، بجلی کے بلوں،معیشت کی مضبوطی کیلیے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے۔بجلی کے ریلیف سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کے لیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔دوران اجلاس شرکا نے پنجاب میں بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے پر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔شرکا کا کہنا تھا حقیقی لیڈر شپ کا یہی تقاضا ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے۔محمد نوازشریف نے کہا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں
، پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کے لئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کیا اور نئے قومی معاشی پلان کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے
Comments are closed.