کیا طالبان دوست عمران خان واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟

لندن (آن لائن)کیا طالبان دوست عمران خان واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟ بین الاقوامی میڈیا نے دھماکہ خیز سوال پوچھ لیا۔ دی گارڈین اخبار نے اپنے مضمون میں کہا کہ خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیااور کئی سوالات اٹھائے کہ کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈیونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑسکتا ہے؟آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں،دستیاب کیسے ہوں گے؟دی گارڈین اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مضمون کے بعد خان کی امیدواری کے امکانات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دی گارڈین اخبار نے تازہ مضمون میں کہا کہ خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔

خان نے کابل سے امریکہ، برطانیہ اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی ۔خان نے طالبان کو ”غلامی کی زنجیریں توڑنے” پر مبارکباد دی ۔خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا ۔خان صاحب نے اسامہ بن لادن کو ”شہید“ قرار دیا تھا۔ قبل ازیں، خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا ۔خان کی امیدواری آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجویٹس کی توہین ہے۔ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ خان سے زیادہ کسی کی چانسلر شپ طالبان اور اس کے معذرت خواہوں کو زیادہ پسند آئے گی، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے- کاش! کوئی خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہی بتائے ۔دی گارڈین اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا اور کہا کہ لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہے ‘لیڈی ایلش انجیولینی غیر سیاسی ہیں۔لیڈی ایلش انجیولینی کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے ‘لیڈی ایلش انجیولینی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ چانسلر بنی تو وہ یونیورسٹی کو غریب طلباء کے لیے مزید قابل رسائی بنائیں گی۔

اس سے قبل ڈیلی میل نے بھی خان کی آکسفورڈ چانسلر شپ کی امیدواری پر سنگین سوالات اٹھائے ۔برطانیہ میں مقیم ڈیلی میل نے خان کو ”ڈسگریسڈ” سابق وزیر اعظم قرار دیا ہے۔گارجین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے، برطانوی اخبار گارجین نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی آکسفورڈچانسلرنامزدگی کی درخواست یونیورسٹی روایات کیخلاف ہے۔آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے اپلائی کرنے پرگارجین میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایک اورکالم آگیاجس میں برطانوی اخبار گارجین نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا اورسوال اٹھائے کہ کیاطالبان دوست شخص کاچانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پرپابندی لگانیوالے طالبان کی حمایت کی،بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا، کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈیونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑسکتا ہے،بانی پی ٹی آئی نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا،

برطانوی اخبار گارڈین نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی۔ اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتے ہیں،آکسفورڈ یونیورٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کیلئے ہوتی ہے،آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں،دستیاب کیسے ہوں گے،چین ایغورمسلمانوں پرظلم کررہاتھاتوبانی پی ٹی آئی چین کی تعریفیں کررہے تھے،بانی پی ٹی آئی کے آزادی اظہارسے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کیخلاف ہے۔

Comments are closed.