آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات
اسلام آباد( آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ و آپریشنل امور سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔نگران وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی کامیابیوں پر آرمی چیف اور افواج پاکستان کو سراہا ساتھ ہی ساتھ پاک فوج کے ان شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں ۔۔
Comments are closed.