خصوصی بچوں کو تعلیم اور ہنر فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ، عارف علوی

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو تعلیم اور ہنر فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ، جامع تعلیم سے معاشرے میں خصوصی افراد کی ضرورتوں بارے آگاہی بڑھے گی ، مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے خصوصی افراد مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔تفصیل کے مطابق صد ر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی سے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔صدر مملکت اور خاتون اول نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل ایتھلیٹس کو برلن میں اسپیشل اولمپکس میں حصہ لینے پر مبارکباد دی ۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں نے اسپیشل گیمز میں 80 سے زائد تمغے جیت کر سرفخر سے بلند کیا۔خصوصی بچوں کو تعلیم اور ہنر فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ۔خصوصی بچے معاشرے کے اہم رکن ہیں، ضروری ہنر اور خصوصی تعلیم دی جائے۔خصوصی بچوں کو دیگر بچوں کے ساتھ اسکولوں میں تعلیم دینے کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت نے کہا جامع تعلیم سے معاشرے میں خصوصی افراد کی ضرورتوں بارے آگاہی بڑھے گی۔بچوں کو خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے حقوق بارے تعلیم دینے کی ضرورت ہے ۔مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے خصوصی افراد مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی کھیل کے میدان کی طرح زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں

Comments are closed.