عمران خان نے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد( آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی کیسز میں ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔وکیل عزیر کرامت بھنڈاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،ہے سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے،یقینی بنایا جائے بانی پی ٹی آئی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔درخواست میں آئین کی کئی شقوں کے حوالے بھی دیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ائین کے مطابق ہی اس پر عمل درآمد کیا جائے اور انہیں ملٹری حکام کے حوالے نہ کیا جائے۔
Comments are closed.