حکومت سنبھالی تو ملک میں بجلی کابحران تھا،احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک میں بجلی کابحران تھا،سی پیک کے تحت پاورپلانٹس لگائے اور بجلی کا بحران ختم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ جس وقت ہم نے حکومت سنبھالی لوگوں کے پاس اتنی بھی بجلی نہیں تھی کہ یو پی ایس کو چارج کرسکیں۔ہم نے سی پیک کے تحت پاورپلانٹس لگائے اور بجلی کا بحران ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین معیشت کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ معاشی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحو ل بنارہے ہیں۔ تھرکول پراجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرکے عملی جامہ پہنایا۔ سوکھی کناری سمیت دیگر بجلی کے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ضرورت اس امر کی ہے کہ سب مل کر ملکی مفاد میں آگے بڑھیں ۔

Comments are closed.